پاکستان اور چین کا CPEC 2.0 آگے بڑھانے پر اتفاق، اہم منصوبوں پر پیش رفت
پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے دوسرے مرحلے یعنی CPEC 2.0 کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں ممالک نے اعلیٰ معیار کی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے، CPEC کے مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے اور CPEC 2.0 کی ترقی کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق قراقرم ہائی وے کے تھاکوٹ تا رائیکوٹ ری الائنمنٹ منصوبے کو مرحلہ وار اور منظم انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔
پاکستان اور چین نے گوادر پورٹ کی صلاحیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے علاقائی رابطوں کے مرکز کے طور پر ترقی دینے اور خنجراب پاس کے ذریعے زمینی رابطے مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
CPEC کے دوسرے مرحلے میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، صنعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور علاقائی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
📌 تازہ پاکستان اور عالمی خبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں:
www.themuslimwayoffiicial.com
The Muslim Way Offiicial — تازہ اور اہم معلومات کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔
#Pakistan #China #CPEC #CPEC2 #DailyNews

Join the conversation
غیر مناسب یا اشتہاری کمنٹس شائع نہیں کیے جائیں گے۔